اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ چمن شہر کی پرانی عید گاہ کے قریب مرغی بازار میں اس وقت ہوا جب وہاں سے فلسطینیوں کے حمایت میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا گزر رہے تھے۔
پولیس نے دھماکے میں چھے افراد کے مارے جانے اور چودہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکا نصب ڈیوائس کا معلوم ہوتا ہے۔
صوبائی حکام نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے واضح رہے کہ آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲